روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے طلباء کے لیے منعقد ہونے والے پہلے القمر قومی قرآنی مقابلے کا آغاز آج بروز اتوار شیخ کلینی سروس کمپلیکس میں ہوا کہ جس میں (14) عراقی گورنریٹ کے (20) ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےعلمی کمپلیکس برائے قرآن کریم سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف شروع ہونے والے ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن الحاج کاظم عبادۃ، حرم کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارج ڈاکٹر افضل شامی اور تمام شریک صوبوں اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے فاتحہ خوانی کے بعد افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پیغام سے ہوا کہ جسے علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم کے سربراہ نے ڈاکٹر احمد شیخ علی نے پڑھا اس پیغام اور استقبالیہ خطاب میں تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور قرآنی ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف علاقوں سے تشریف آوری اور مقابلوں میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد بالترتیب عراق کی وزارت برائے تربیت وابتدائی تعلیم کے نمائندے حسن شویلی اور مقابلوں کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ شیخ جواد النصر نے خطاب کیا۔
اقتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اسٹنٹ سیکرٹری کے معاون علی صفار نے اس مناسبت کے حوالے سے اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اسی طرح قصیدہ خواں ہاشم جہاد نے نعت خوانی اور قصیدہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔















