مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے مکرم خدام نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران زائرین کو خدمات اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے مسلسل تین دنوں سےغیر معمولی اور مسلسل کاوشوں میں مصروف ہے اور قائم آل محمد حضرت امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے جشن میلاد کے سعید لمحات میں زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائے ہوئے ہے۔
مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: " ہم نے نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے مربوط اور وسیع تر تیاریاں کر رکھی تھیں۔ اس مقدس مقام سے وابستہ ڈویژنز اوریونٹس سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے لئے مسلسل اور غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ " ہمارا عملہ زائرین شعبانیہ کو مراسم زیارت اور عبادات کی آسانی کے ساتھ ادائیگی کے لئے مسلسل خدمات فراہم کر رہا ہے، جبکہ زائرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھتے ہوئے بھیڑ کو کم کرنے اور معاشرتی فاصلے کے اصول کو جتنا ممکن ہوسکتا تھا برقرار رکھنے کے لئے بھی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔۔
انھوں نے وضاحت کی، "نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران ہمارا عملہ زائرین کرام متنوع خدامت فراہم کر رہا ہے جن میں نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے جگہوں کی توسیع اور تیاری، سینٹری یونٹس کی مسملسل صفائی، جوتے اور سامان رکھنے کے لئے خدمات، جراثیم کشی اور پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہیں۔ ہمارا عملہ مقام امام مہدی کے اند اور باہر اور اس سے ملحقہ راستوں میں سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔
انہوں نےکہا ، " اس کے علاوہ ہمارے عملے نے زائرین میں مٹھائیاں اور پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی ہیں اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل مہمات بھی چلائیں جا رہی ہیں۔"
















