نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران مابین الحرمین ڈویژن کےعملے نے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے زائرین شعبانیہ کو مسلسل اور وسیع تر خدمات فراہم کیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مابین الحرمین ڈویژن نے اعلان کیا کہ ڈویژن نے نصف شعبان کی زیارت کے دوران مرتب کردہ حفاظتی اور خدماتی منصوبے پر مکمل عمل درآمد کیا ہےاور ڈویژن کےعملے نے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے زائرین شعبانیہ کو مسلسل اور وسیع تر خدمات فراہم کیں۔

مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارے ڈویژن کا عملہ تمام مناسبات اور مخصوص ایام زیارت کے دوران زائرین کی خدمت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کرتا ہے۔ ہم نے سروسز، سیکورٹی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹس کےعملے کو تعاون فراہم کرتے ہوئے نصف شعبان کی زیارت کے لئے مرتب کردہ خدماتی، طبی اور امنی منصوبوں پر کامیابی سے عمل درآمد کیا اور زائرین شعبان کو منظم، محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے ان بابرکت اوقات میں عبادت و ریاضیت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ہمارے عملے زائرین کی صحت و سلامتی لئے اپنی کوششوں کو وسیع تر کرتے ہوئے نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران صفائی اور ڈس انفیکشن کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا۔ اس کے علاوہ زائرین کو پانی کی فراہمی بھی ہمارے عملے کے فرائض میں شامل تھی۔ زائرین اور جلوسوں کی آمدورفت کو منظم رکھنے کے لئے بھی ہمارے عملے نے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کیں۔ "
انہوں نے کہا : "ہمارے عملے نے نصف شعبان کی زیارت کی براہ راست نشریات کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف اور یہاں موجود تمام سیٹلائٹ چینلز کے عملے اور فوٹوگرافرز کو بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔"

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ "نصف شعبان کی بابرکت زیارت کے اختتام کے بعد بھی ہمارا کام ختم نہیں ہوگا، اس کے بعد بھی ہمارا عملہ اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے مقامات مقدسہ، گردونواح اور ملحقہ راستوں اور گلیوں بشمول کربلا قدیمہ کی صفائی اورجراثیم کشی کے لئے وسیع تر مہم شروع کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: