قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کی جانب سے تلاوت اور تجوید کے احکام پرقرآن کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کی جانب سے قرآن پاک کو درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت اور تجوید کے احکام پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرکز میں سال بھر مختلف شعبوں و موضوعات پر قرآنی کورسزکا انعقاد جاری رہتا ہے۔ اور یہ کورس قرآن کریم پڑھنے والوں کی تلاوت و ادائیگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ہے اور انھیں صحیح قرأت اور تلاوت کے احکام سکھاتا ہے۔

یہ کورس ہفتے میں تین دن قرآن مرکزنجف اشرف برانچ میں حضوری طور پر منعقد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: