روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا م سے منسلک العمید یونیورسٹی نے کتاب اور کتب بینی کے عالمی دن کو منانے کے لئےایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے زیر اہتمام امام مجتبیٰ علیہ السلام ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی عملے اور طلباء نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد یونیورسٹی سنٹرل لائبریری کی ڈپٹی ڈائریکٹر سيّدةُ علياء الحُزامي نے مہمانوں اور حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے لائبریری کے اب تک کے اہم ترین اقدامات اور اس کی ترقی کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔
اس کے بعد ایک سیلف ڈویلپمنٹ سیشن منعقد کیا گیا جس میں کامیابی کے حصول کے عنوان سے ایک تعلیمی و رہنمائی لیکچر دیا گیا، جسے العمید یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے معاون استاد ظلال فائق الزبيدي نے پیش کیا، اس کے بعد ڈاکٹر صالح، ڈاکٹر غزوہ التمیمی اور ڈاکٹر اقبال کے ہیلتھ لیکچرز تقریب کا حصہ بنے۔
الدرہ اسکول کی طالبات کی طرف سے ایک سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا، اور تقریب کا اختتام یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کا دورہ کرنے پر طالبات کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔
اس کے بعد حاضرین، پروفیسرز اور طلباء نے اس دن کی مناسبت سے منعقد کردہ کتابی نمائش کو دیکھا۔ اس نمائش میں طلباء کی جانب سے تیاکردہ آرٹ اور بصری فنون کے فن پارے بھی پیش کئے گئے تھے۔




















