قرآن مرکز برائےخواتین بغداد شاخ نے بغداد کے متعددعلاقوں میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد جاری رکھا ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہا السلام سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی بغداد شاخ نے الكرّادة میں واقع قرآن مرکز اور بغداد کے دیگر علاقوں میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد جاری رکھا ہوا ہے۔
قرآن مرکز برائے خواتین بغداد شاخ کی سربراہ محترمہ انور عبدالرزاق نے کہا: " ختم قرآن کی یہ بابرکت محافل ان اہم سرگرمیوں میں سے ہیں جو برانچ رمضان کے بابرکت مہینے میں منعقد کرتی ہے۔
انھوں نےمزید کہا کہ "یہ محافل رمضان کے بابرکت مہینے کے تمام ایام میں جاری رہتی ہیں، اور ان بابرکت قرآنی محفلوں میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور ان کی تعداد میں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: