روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ایمانی اور روحانی فضاؤں میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے رمضان المبارک کی آخری شب جمعہ خدا کے حضور عبادات ومناجات میں گزاری۔
اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن ، کوریڈورز،سرداب میں آخری شب جمعہ کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین اور مومنین تمام رات خدا کے حضور قیام وسجود میں مشغول رہے اور اس کی رحمتوں، نعمتوں اور بخششوں کو طلب کرتے رہے اور روضہ مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام میں یہ شب گزار نے کی سعادت اور افتخار حاصل کرتے رہے۔
اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مومنین اور زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ مادی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔