روضہ مبارک کے صحن میں روزانہ رمضان کی سالانہ مجلس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے ایام اور راتوں کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں متعدد دینی، فکری اور ثقافتی پروگراموں کا سلسلہ حاری ہے کہ جن میں روضہ مبارک کے صحن میں روزانہ مغربین کے بعد منعقد ہونے والی سالانہ مجلس وعظ و نصیحت بھی شامل ہے کہ جس میں اہل بیت اطہار کے فرامین، واقعات اور فضائل ومصائب بیان کیے جاتے ہیں۔

ان مجالس سے رمضان کے پہلے نصف مہینہ میں شعبة خطابت حسينی کے انچارج شيخ عبد الصاحب الطائي نے خطاب کیا اور آخری نصف مہینہ میں شيخ حسن خليفة خطاب کر رہے ہیں۔

زائرین کی بہت بڑی تعداد ان مجالس میں شرکت کر رہی ہے کہ جو رمضانی ماحول کی ابرز صورت پیش کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: