روضہ مبارک حضرت عباسس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے کربلا سٹی اور اس کے نواحی علاقوں میں دس مقامات پر خواتین کے لیے ختم قرآن کی محافل کے انعقاد سلسلہ جاری ہے، ماہ مبارک کی ابتدا سے شروع ہونے والی یہ محافل اس مبارک مہینہ کے آخری دن تک منعقد ہوتی رہیں گی۔
اس شعبہ کی معاون انچارج محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے: ہمارے شعبہ نے مدرسہ فيض الزهراء(س) اور مدرسہ فدك الزهراء(س) کے تعاون سے اس ماہ مبارک کے شب و روز کے احیاء کے لیے قرآنی محافل کے انعقاد کا پروگرام طے کیا کہ جس میں ہمارے شعبہ سے منسلک معلمات اور مبلغات قرآن کی تلاوت اور مختصر درس و تفسیر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ یہ قرآنی محافل درج ذیل مقامات پر منعقد ہو رہی ہیں:
(مركز محافظة كربلاء-الحافظ - الغدير – الإبراهيميّة – البوبيّات – طويريج – حيّ السلام – الحرّ – الحرّ الصغير – الرجيبيّة – الرشيدة –شواطي )"
محترمہ تمیمی نے مزید بتایا کہ ان محافل میں رمضان کی دعاؤں و اعمال اور سوال جواب کی نشستیں بھی ہوتی ہیں اور ان قرآنی محافل میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔







