رمضان المبارک کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں متعدد مقامات پرختم القرآن کی محافل کا انعقاد

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام میں قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ جاری رہا اور روضہ مبارک میں متعدد مقامات پر ختم القرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں مومنین اور زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان بابرکت محافل میں ہر روز قرآن پاک کے ایک جز کی تلاوت کی جاتی تھی۔

چونکہ قرآن کریم دلوں کی بہار ہے اور قرآن کی بہار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : جو شخص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن پاک کی ایک آیت کی تلاوت کرتا ہے، اسے دوسرے مہینوں میں قرآن مکمل کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے، اور مومنین اس مقدس مقام میں قرآن پاک کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مقدس مہینے کے تمام ایام کے دوران ان بابرکت محافل میں مسلسل شرکت کرنے کی بھی سعادت حاصل کرتے ہیں.

قرآن پاک کی تلاوت کی ان پر نور محافل میں حصہ لینے والے افراد ان محافل کے طفیل تلاوت کے صحیح طریقے اور احکام بھی سیکھ جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: