منابر النور پراجیکٹ کے ضمن میں واسط گورنریٹ کے علاقے نعمانیہ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز کی جانب سے (منابر قرآنيّة) منصوبے کے تحت واسط گورنریٹ کے علاقے نعمانیہ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی سطح پرمعروف غیر ملکی و ملکی قاریان قرآن کے ایک گروپ کے علاوہ ممتاز علمی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بابرکت محفل ایمان افروز ماحول میں نعمانیہ کی عظیم الشان مسجد اور حسینیہ سید الخطیب میں منعقد ہوئی۔
اس محفل قران میں قاریان قرآن نے اپنی خوبصورت اور پر اثر آوازوں میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کرتے ہوئے سننے والوں پر روحانی کیفیات طاری کر دیں۔ اس بابرکت محفل میں دیوانیہ اور قادسیہ کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اجروثواب کی منازل حاصل کیں۔

اس محفل قرآن میں حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قاری کریم منصوری۔

قاری عمار الحلّي کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہے۔

قاری سرحان الدريعي

اس بابرکت محفل کے اکتتام پر ردود الحسینی محمد باقر قحطان نے قصیدہ خوانی کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے قرآنی تعلیمات اور معاشرے میں قرآن کلچر کی فروغ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ قرآن مرکز کی جانب سے سالانہ ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر قرآن پاک سے متعلق مختلف طرح کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

منابر النور پروجیکٹ انہی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہر ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں قرآن فورمز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: