روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام حفظ و تلاوت قرآن مقابلہ کل شام بروز اتوار اختتام پذیر ہوا۔
بابل گورنریٹ کے شہرحلہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس مقابلے میں عراق کے (15) گورنریٹس کے (45) قاریان اور حافظوں نے شرکت کی۔ اس مقزابلے کی اختتامی تقریب کا آغاز مقامات مقدسہ کربلا کے قاری فلاح زليف عطية نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
اس کے بعد قرآن مرکز کے سربراہ پروفیسر مشتاق العلی نے تقریب سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اس مقابلے کے کامیاب انعقاد پرمبارک باد پیش کی اور اس کامیابی پر قرآن مرکز بابل برانچ، اس مقابلے کی انتظامی کمیٹی، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس مقابلے کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔
اس کے بعد مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد جیوری کے اراکین، جیتنے والوں اور مقابلے کے تمام شرکاء کو اعزازات اور اسناد سے نوازا گیا۔