روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے پہلے مرحلے میں 3200مربع میٹر رقبہ پر سائباں نصب کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عملہ زائرین اور ماتمی جلوسوں کو مراسیمِ عزاء کی ادائيگی کے لیے ہر ممکن خدمات فراہم کر رہا ہے اور اسی ضمن میں روضہ مبارک کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن نے روضہ مبارک کی طرف آنے والی سڑکوں اور مابین الحرمین سے متصل ایریا میں اب تک 3200مربع میٹر رقبہ پر سبز جالی دار سائباں نصب کر دیا ہے تاکہ سورج کی تپش کو عزاداروں اور زائرین تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

روضہ مبارک کے مرکزی سیکرٹریٹ کی ہدایات کے تحت مذکورہ بالا سیکش کے عملہ نے شمال کی طرف آنے والی سڑکوں کو باب قبلہ تک جالی دار سبز چادر سے ڈھانپ دیا ہے جو کہ اکثر ماتمی جلوسوں کے روٹ کا حصہ ہے اور زائرین کی بڑی تعداد بھی روضہ مبارک تک پہنچنے کے لیے اس سڑک کو استعمال کرتی ہے۔

دنیا کے منفرد جلوسِ عزاء "ركضہ طويريج" کے راستہ پر بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن کا عملہ سائباں نصب کر رہا ہے اور گرم موسم کی شدت کو کم کرنے کے لیے پورے راستے کے اوپر فوارے بھی لگا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: