ایام اربعین کے دوران عراقی یونیورسٹیز اور اسکولوں کے طلباء کے لیے الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشز کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے ایام اربعین کے دوران عراقی یونیورسٹیز اور اسکولوں کے طلباء کے لیے "ہفتہ کی شام" الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشز کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔

یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے پروفیسرماهر المياحي نے کہا، "عراقی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے لیے نیشنل الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشز کا پروگرام مسلسل تین سال سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ان معیاری پروگراموں میں سے ایک ہے جو ڈویژن کی جانب سے معزز زائرین میں بیداری اور اسلامی ثقافت کو پھیلانےکے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سال، اسٹیشنوں کے متنوع پروگراموں کو عربی، انگریزی، فارسی، اردو زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔"

الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشز پروگرام کے ایگزیکٹو آفیسر سید کرار الحسناوی نے کہا کہ "الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشز میں علمی، ثقافتی اور فکری سرگرمیاں اور پروگرام کو پیش کئے جا رہے ہیں اور" ASK ME " ان میں سے ایک ہے۔ یہ پروگرام ان ممالک سے آنے والے زائرین کو انگریزی میں اپنی علمی خدمات فراہم کرتا ہے جو انگریزی بولتے ہیں۔ "

انہوں نے نشاندہی کی کہ "اسٹیشنوں کا انتظام اور نگرانی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن ذیلی اداروں اور مختلف رضاکاروں کے ایک گروپ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: