روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام پر مشتمل ٹیم نے روضہ مبارک حضرت امام الہدی علیہ السلام اور امام عسکری علیہ السلام کے صحن اقدس کی دھلائی اور صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔
کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سید ستار ہاشم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "مابین الحرمین ڈویژن، کیئر ڈیپارٹمنٹ، صحن کی دیکھ بھال اور سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے خدام نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر خصوصی زیارت کے بعد روضہ مبارک امام الہادی اور امام عسکری علیہم السلام کی دھلائی اور صفائی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے عملے نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مراسم زیارت کی ادائیگی اور عزاداری کے قیام کے لئے آنے والے زائرین کو بھی مختلف خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ تعاون ان خدمات میں سے ایک ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے تمام مناسبات اور ایام زیارت کے دوران سامرا کے حرم مقدس کے جنرل سیکریٹریٹ کو فراہم کی جاتی ہیں۔"