جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کربلا اور العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

العمید ایجوکیشنل سکولز گروپ نے کربلا گورنریٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ایک وفد کا استقبال کیا۔

وفد نے اس دورے کے دوران متعدد تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کربلا اور العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے انتظامی ڈھانچے اور طریقہ کارکو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وفد نے دورے کے دوران جو سیکھا وہ اس کا اطلاق اپنے اداروں میں بھی کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: