بغداد کے متعدد اسکولوں کی بہترین طالبات پر مشتمل وفد کا الکفیل یونیورسٹی کا دورہ

دارالحکومت بغداد کے متعدد اسکولوں کی بہترین طالبات پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

وفد نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں اور سیکشنز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں استعمال ہونے والے جدید ترین تعلیمی طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

طالبات کا یہ دورہ ڈاکٹر حسام العبیدی کے ایک تعلیمی و آگاہی لیکچر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

مذکورہ وفد میں دارالحکومت بغداد کے النصر اسکول، شيماء اسکول، الراحین اسکول اور سنابیل الخیر اسکول کی طالبات شامل تھیں۔

یہ دورہ بغداد میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے شیخ اسد الزبیدی کے تعاون سے کیا گیا۔
طالبات کے یونیورسٹی کے دورے کی چند تصاویر...
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: