روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ نمائشوں اور تہواروں کی انتظامی کمیٹی نے مستقبل میں ہونے والی نمائشوں اور فیسٹیولز کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید محمود المیالی نے کہا، "یہ اجلاس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سید کاظم عبادہ کی صدارت میں منعقد ہوا، اور اس میں روضہ مبارک سے وابستہ سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس اجلاس میں مستقبل کی کانفرنسوں اور تہواروں کو کامیاب بنانے اور منتظمین کو درپیش تمام مشکلات کو ختم کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی گئی۔"
