روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن نے کربلا یونیورسٹی کے ہاسٹل کی طالبات کے لیے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایک فکری لیکچر کا انعقاد کیا۔
یہ لیکچر فیملی کلچر سنٹر کے تعاون سے ڈویژن کے ہفتہ وار پروگرام (عَبَقْ زينبي) کے تحت (خوشی کی طرف قدم) کے عنوان سے دیا گیا تھا ۔
مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامی نے کہا، "مذہبی تقریبات اور نفسیاتی تعلیم کے پروگراموں کے انعقاد کے کئی پہلو ہیں، جن میں سے سب سے اہم مذہبی، نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی پہلوؤں پرتوجہ مرکوز کرنا اور اسلامی تاریخ کی عظیم خواتین کی سیرت، کردار اور کامیابیوں پر روشنی ڈالنا ہے۔"
آج کا لیکچرحضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے دیا گیا جس میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلوؤں پرگفتگو کی گئی کیونکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ کا ہر ہر پہلو مسلم خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپؓ چاہے بحیثیت بیٹی ہوں، بہن ہوں، بیوی ہوں ،ماں ہوں آپ کی ذات ہر مقام پر نمایاں حیثیت کی حامل ہے۔ یہ لیکچر نوجوان خواتین میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت و کردار کے بارے میں آگاہی بڑھانے، ان کے موقف کو پہنچانے اور انہیں ایک پرامن اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک کارگر اور موثر توانائی میں تبدیل کرنے کے مقسد سے دیا گیا تھا۔


