شعبہ فکرو ثقافت اور امام کاظم (عليه السلام) کالج کے درمیان تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے امام کاظم (عليه السلام) کالج کے پرنسپل کے ساتھ افریقی مطالعاتی مرکز اور کالج کے درمیان تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

مذکورہ مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "یہ مرکز سائنسی، علمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط قائم کرنے کا خواہشمند ہے، تاکہ مشترکہ مفادات کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے اور افریقی معاشرے میں مختلف علوم کو فروغ دیا جا سکے۔"


انہوں نے مزید کہا، "کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاضل الشرع سے ملاقات کے دوران مرکز کی طرف سے کئے جانے والے کاموں کی وضاحت کی، اور مرکز کی جانب سے براعظم افریقہ کے تیرہ ممالک میں جاری انسانی، مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کا تعارف پیش کیا۔"

اپنی طرف سے ڈاکٹر فاضل الشرع نے افریقی براعظم میں اہل بیت علیہم السلام کی فکر اور نقطہ نظر کو پھیلانے اور عراقی کمیونٹیز کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی و سماجی منصوبوں کی تعریف کی اور براعظم افریقہ میں شروع کئے گئے سماجی، ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کے انعقاد کو بےحد سراہا۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج مختلف شعبوں میں مرکز کے ساتھ مشترکہ تعاون کا خواہشمند رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: