قرآن علمی کمپلکس طلباء کے لیے اپنی قرآنی نشستوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا قرآن علمی کمپلکس نجف گورنریٹ کی یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس میں تعلیمی سال (2022-2023) کے طلباء کے لیے طے شدہ اپنے قرآنی منصوبے کے تحت اپنی قرآنی نشستوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان قرآنی پروگراموں کا اہتمام و انعقاد کمپلکس سے وابستہ نجف اشرف میں قائم قرآن انسٹی ٹیوٹ کر رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ سید زید الرماحی نے بتایا ہے کہ یہ قرآنی نشستیں طالب علموں کے ہوسٹلز میں منعقد کی جاتی ہیں، جن کا مقصد خدا کی کتاب اور خاندان رسالت کی نہج کے مطابق آگاہی اور تعلیم وتربیت ہے.

انہوں نے مزید بتایا: قرآنی آگاہی پر مشتمل اس سلسلہ کی چوتھی نشست کوفہ یونیورسٹی کے تیسرے کمپلیکس کے ہوسٹل میں رہنے والے طلباء کے لئے منعقد ہوئی کہ جس میں طلباء کی بڑي تعداد نے شرکت کی اور سوالات، تبادلہ خیال اور تلاوت سمیت تمام سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: