شعبہ مذہبی امور کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے دیالہ گورنریٹ میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے دیالہ گورنریٹ کے علاقے خانقین میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

مذکورہ بالا شعبے سے منسلک گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے کہا کہ "روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت کی پر ہم کربلا کے باہر بھی آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام و مناسبات کو مناتے ہیں اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے منعقد کی جانے والی یہ مجلس عزاء بھی ہماری ان عزائی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جو کربلا سے باہر منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ مجلس عزاء دیالہ گورنریٹ کے علاقے خانقین میں منعقد ہوئی جو تین دن تک جاری رہی۔

انہوں نے مزید کہا، "ان مجالس میں مبلغین نے خطاب کرتے ہوئے جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی اہم صفات، القابات اور ان کی سیرت طیبہ پر قرآن و سنت کی روشنی میں بات کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: