روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے (منابر النور) منصوبے کے ضمن میں روضہ مبارک العلوية شريفة (عليها السلام) میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔۔ یہ بابرکت محفل قرآن کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر اہتمام مزار مبارک العلوية شريفة (عليها السلام) کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔.
قرآن کمپلیکس کے سربراہ کے علمی معاون ڈاکٹر یواء العطیہ نے کہا، "سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے موقع پر منعقد ہونے والی اس بابرکت محفل کو اجتماعی اور انفرادی قرآن خوانی اور مدح خوانی نے رونق بخشی اور حاضرین نے مزار مبارک اور روضہ مبارک ابی الفضل علیہ السلام کے قاریان قرآن کی خوبصورت تلاوت کو سننے کا شرف حاصل کیا۔
اس قرآنی محفل میں ایک فکری لیکچر بھی شامل تھا جس میں سیرت فاطمیہ کے متعدد پہلوؤں پر بات کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا: "ہمارا مقصد معاشرے میں قرآنی فورمز اور قرآنی تحریک کو پھیلانا ہے۔"
اپنی طرف سے مزار مبارک العلوية شريفة (عليها السلام) کے شيخ حسن السيلاوي نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مذہب اور معاشرے کی خدمت کرنے والے اقدامات کی سرپرستی اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، اور مذہبی احیاء کے لیے اس کے اور معزز مزارات کے درمیان تعاون جاری ہے۔"







