العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن نے مجلس الحكماء کے تعاون سے محققین کو بھیک مانگنے کے سماجی اثرات اور ان کے حل پر ایک ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ ڈائیلاگ سیشن(منفی سماجی مظاہر سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کے خدوخال تیار کرنا) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام بروز جمعرات اور جمعہ ١٩۔٢٠ جنوری ٢٠٢٣ کو روضہ مبارک کے امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد کیا جائے گا۔
ڈائیلاگ سیشن میں بھیک مانگنے کے قانونی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں سمیت کئی دیگر سماجی منفی رجحانات پر بات کی جائے گی۔ اس سیشن میں بھیک مانگنے کے رجحان کے بارے میں ایک ویڈیو پیش کرنے کے علاوہ شریک محققین کی طرف سے پیش کردہ مقالات پر بحث بجی کی جائے گی۔ ڈائیلاگ سیشن کا اختتام آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات پر ہو گا۔
اس ڈائیلاگ سیشن کے انعقاد کا مقصد اس رجحان کو کم کرنے کے لیے ایک قومی حکمت عملی کے خدوخال تیار کرنا، اورزیر بحث مسائل کے لیے قابل عمل حل فراہم کرنا، اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے طریقہ کار کو اجاگر کرنا ہے۔
