وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اپنے تدریسی عملے کے لیے ایک ترقیاتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تدریسی عملے کے لیے (مهارات الذكاء العاطفي) کےعنوان سے ایک ترقیاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا، "یہ ورکشاپ المناذرة برانچ میں انسٹی ٹیوٹ کے تدریسی اور انتظامی عملے کی مہارتوں کو فروغ دینے کے منصوبے کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے ماہر نفسیات پروفیسر مرتضى زكي التميمي نے شرکت کی۔"

انہوں نےکہا کہ، "ترقیاتی کورسز اور ورکشاپس کے انعقاد میں انسٹی ٹیوٹ کی دلچسپی، تدریسی عملے کو ہر وہ چیز فراہم کرنے کے لیے ہے جو قرآنی اسباق کی سطح کو بلند کرنے اور عصری مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاون ہو۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: