روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے کربلا گورنریٹ میں اسکاؤٹس کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔
یونیورسٹی میں اسکاؤٹنگ سرگرمیوں کے ڈائریکٹر پروفیسر عمار سعدی ناصر نے کہا، "کیمپ کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے اور انہی اہداف کے حصول کے لئے یونیورسٹی میں اسکاؤٹ دستوں کی ٹیموں کو تیار کرنے کے لیے کئی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "تربیتی کیمپ میں زندگی کی مہارتوں اور اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کے بارے میں لیکچرز شامل تھے، جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے جناب ماہر خالد نے دیے تھے۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "کیمپ کے قیام کی دوسری بنیادی وجہ الکفیل یونیورسٹی میں اسکاؤٹ تحریک کی ترقی میں مدد کرنا اور وزارتی اسکاؤٹ کیمپوں میں یونیورسٹی کی نمائندگی کے لیے ایک موبائل ٹیم کا انتخاب کرنا تھا۔"
کیمپ کی سرگرمیاں حضرت امام الحسین علیہ السلام اور ان کے بھائی قمر بنی ہاشم ابی الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

