(منابر النور) منصوبے کے ضمن میں دارالحکومت بغداد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے (منابر النور) منصوبے کے ضمن میں دارالحکومت بغداد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ قرآنی محفل الشباب الواعي ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

(منابر النور) منصوبے کے تحت منعقد ہونے والی یہ بابرکت محافل قرآن کمپلیکس کے قرآنی پروجیکٹس سینٹر کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہیں۔

سینٹر فار قرآنی پراجیکٹس کے زیر اہتمام آمنعقد ہونے والی یہ بابرکت محفل دارالحکومت بغداد کی مسجد الحکیم میں منعقد کی گئی تھی جس میں بچوں، جوانوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ اعلی مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔


اس پر نور محفل میں پہلے اجتماعی قرآن خوانیہوئی جس کے بعد حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔
قاری حسين رشيد، ان کا تعلق أمير القرّاء پروجیکٹ سے ہے۔
قاری سيد هاني الموسوي، ان کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا سے ہے۔
قاری سید عمار الحلی، ان کا تعلق بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا سے ہے۔
یہ قرآنی محفل کربلا سیٹلائٹ گروپ کے القرآن چینل کی پر براہ راست نشر کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: