روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک فیملی کلچر سینٹر کربلا گورنریٹ میں اسکول کی طالبات کے لیے اپنا تعلیمی پروگرام (ربيع الثقافة المعرفي) جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرکز کی ڈائریکٹرسیدہ سارہ الحفار نے کہا، "یہ پروگرام کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں خواتین کے بااختیار بنانے کے یونٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں گورنریٹ کے المیقات اسکول فار پرفارمنگ آرٹ کی طالبات نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد ٹرینر محترمہ حنان محمد نے (راز جو آپ کی زندگی بدل دے گا) کے عنوان سے نفسیاتی لیکچر دیا جس کے بعد کونسلر زینب حماد کی جانب سے (آپ کیا دیکھتے ہیں؟) کے عنوان سے ایک فکری سرگرمی منعقد کی گئی۔ "
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں مسزسیدہ اخلاص جواد اور سیدہ زہرہ فیاض کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی اور مذہبی مقابلوں کا مشاہدہ کیا گیا، اور کونسلر سلمى حمد اور سيدة اخلاص جواد کی جانب سے (آپ سے اور آپ کے لئے ) کے عنوان سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا گیا اور طالبات کی جانب سئ پوچھے گئے ذاتی اور فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز اپنے اس پروگرام کے ذریعے نفسیاتی، مذہبی اور تعلیمی شعبوں میں طلباء کے ثقافتی اور علمی ذخیرے کو بڑھانا چاہتا ہے۔