القبس فاؤنڈیشن:فتویٰ دفاع کا ملنا ہی امام مہدی (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک واضح تمہید ہے۔

القبس فاؤنڈیشن فار کلچر اینڈ ڈیولپمنٹ کے نمائندے ڈاکٹر حیدر الجزانی نے کہا کہ فتویٰ دفاع کا ملنا ہی امام مہدی (عجل الله فرجه الشريف) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک واضح تمہید ہے۔

انہوں نے یہ بات ایکسپو سنیٹربغداد میں منعقدہ عین الحیات فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہمارے لیے بہت اچھا وقت ہے کہ ہم عراق اور مقامات مقدسات کے دشمنوں کے خلاف عظیم فتویٰ دفاع کے اجراء کے سالانہ دن کے موقع پر جمع ہیں، جب عراقیوں نے اعلی دینی قیادت کی پکار پر لبیک کہا اور اپنے خون سے بہادری اور قربانی کی شاندار داستانیں رقم کی اور ظلم و بربریت کی قوتوں کو وطن مقدس سے نکال باہر کیا۔ قربانی کے جذبے اور خون کے رنگ سے بنی ہوئی یہ پینٹنگ، اپنے منفرد اور بے مثال موقف کے ساتھ، دفاع اور ایمان میں ثابت قدمی کی روشن تاریخ کی خوبصورت پینٹنگز میں سے ایک ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ان مبارک ایام میں امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کو یاد کرنے کے لیے کھڑے ہونا اور دفاع وطن کے فتوے کے اجراء کی یاد سے اکٹھے ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔ انسانیت کے نجات دہندہ کا جشن میلاد، عزت و وقار کا فتویٰ، انسانیت اور زندگی کا فتویٰ وہ دو عظیم مواقع جن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ "


انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "اعلیٰ دینی قیادت کی پکار کا جواب امام علیہ السلام کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک واضح تمہید کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس فتویٰ کے بطن سے ایسے ہیرو پیدا ہوئے جو عراق کی جدید تاریخ میں قربانیوں کے اعلیٰ ترین مفہوم پر فائز ہوئے، اور ہماری نسلیں یقیناً ان کے لیے عزت و توقیر کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: