ذی قار گورنریٹ کے تعلیمی وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی فراہم کردہ خدمات اور صحت کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

ذی قار گورنریٹ کے علاقے الشطرة کے کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجیز کے پروفیسرز اور طلباء پر مشتمل ایک تعلیمی وفد کو شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ایک متنوع پروگرام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خدمات اور صحت کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے پروفیسرسید جاسم السعیدی نے کہا، " ہم نے روضہ مبارک کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کے تحت الشطرة کے کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجیز کے ایک تعلیمی وفد کا استقبال کیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اساتذہ، ماہرین تعلیم اور طلباء پر مشتمل تعلیمی وفود کی میزبانی کے فرائض شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن ادا کرتی ہے اور ایسے وفود کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کرتی ہے تاکہ ت ایسے علمی اور جدید طریقہ کار وضع کئے جا سکیں جو ملک میں تعلیمی ترقی و فروغ میں معاون ثابت ہوں اور روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جا سکے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہ پروگرام روضہ مبارک کے منصوبوں اور خدمات کے بارے میں ااگاہی فراہم کرنے سے متعلق بھی ہے۔ وفد کے لئے ایک جامع پروگرام تیار کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں روضہ مبارک کے متعدد خدماتی منصوبوں جن میں العميد یونیورسٹی اور الكفيل ہسپتال شامل ہیں، پر تحقیقی فیلڈ ٹورز کے ساتھ ساتھ اہم موضوعات پر آگاہی لیکچرز بھی شامل تھے تاکہ طلباء کے تعلیمی، ثقافتی اور سماجی شعور کو بلند کیا جا سکے۔"

علمی وفد نے حرم مطہر کے مختلف منصوبوں بالخصوص جدید آلات اور ٹیکنالوجیز پر مشتمل طبی منصوبوں اور عراقی معاشرے کی خدمت میں ان کے عظیم کردار کی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: