لکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بغداد ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے اسکاؤٹ وفد کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن نے بغداد ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے اسکاؤٹ وفد کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

الکفیل اسکاؤٹس کے اسکاؤٹ لیڈر سید علاء ہادی نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے بغداد میں کرخ اسکاؤٹ کے تیسرے وفد کی میزبانی کی گئی۔ یہ وفد اسکاؤٹ لیڈرز اور تین مختلف اسکاؤٹ زمروں کے ارکان، یعنی کبز، اسکاؤٹس اور ایڈوانسڈ اسکاؤٹس پر مشتمل تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن نے وفد کے استقبال کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کیا تھا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے بارے میں ایک تعارفی سیشن، پروگرام کے سرگرمیوں سے متعلق (كيف أكون موهوباً) کے عنوان سے ایک ورکشاپ اور مختلف فکری اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد شامل تھا۔"

انہوں نے کہا، "پروگرام کی اختتامی سرگرمیاںروضہ مبارک سے منسلک گرین بیلٹ کمپلیکس میں منعقد کی گئی تھیں۔"

اپنی طرف سے مہمان وفد نے جس کی نمائندگی تھرڈ کرخ اسکاؤٹ کے اسکاؤٹ لیڈر ڈاکٹر حیدر عبدالحسین نے کی، نے اسکاؤٹ پروگرام کی کامیابی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: