شعبہ پائیدار ترقی رمضان تربیتی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ پائیدار ترقی رمضان تربیتی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے جس میں انتظامی اداروں کے خدام اور اہلکار شامل ہیں۔

شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ، ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا، "ہمارے عملے نے رمضان المبارک کی مناسبت سے روضہ مبارک سے منسلک عملے کے لئے رمضان تربیتی پروگرام تیار کیا ہے اور اس منصوبے کا ایک حصہ عبادت کے لیے وقف ہے جس میں نماز باجماعت کی ادائیگی، تلاوت قرآن کریم، مذہبی اور تعلیمی لیکچرز شامل ہیں۔"

اسی تناظر میں ٹریننگ ڈویژن کے اہلکار فراس الشمری نے کہا، "اس پروگرام اور تیار کردہ منصوبے کے ضمن میں انتظامی شعبہ جات، ڈویژنز اور یونٹس سے منسلک عملے کے لیے خصوصی کورسز ہیں، جن کے انعقاد کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کی انتظامی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔"

واضح رہے کہ شعبہ پائیدار ترقی روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لئے تربیتی و ترقیاتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے اور زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: