روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں ماہ رمضان کے دوران منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل میں آج یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔

قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہونے والی ختم قرآن کی اس محفل کے بارے میں انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ جواد النصروی نے کہا: ختم قرآن کی اس مرکزی محفل میں ہر روز مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور آج اس محفل میں بہت سے ماہرین تعلیم اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین تعلیم کی اس قرآنی محفل میں شرکت یہ واضح کرتی ہے کہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ کا کردار صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ معاشرے میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے میں بھی ان کا بنیادی کردار شامل ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں ماہ رمضان کے دوران ہر روز شام چار بجے ختم قرآن کی محفل کا انعقاد ہوتا ہے کہ جس میں روزانہ ایک سپارہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: