روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی تیاریاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے عید کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کے استقبال اور عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی تیاریاں کر لی گئيں ہیں۔

شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی صحن میں ہر سال عید الفطر کی نماز ادا کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز عید کی ادائیگی کے لیے آنے والے مومنین کی کثرت کے پیش نظر طلوع آفتاب سے لے کر دوپہر سے پہلے تک مسلسل تقریبا دس مرتبہ نماز عید باجماعت ادا کی جاتی ہے کیونکہ ہر مرتبہ عید الفطر کی نماز میں نمازِ عید الاضحی سے زیادہ رش ہوتا ہے۔

کربلائی نے بتایا کہ عید الفطر کی نماز کے امام کے لئے ایک سے زیادہ مرتبہ نماز پڑھانا جائز نہیں ہے، لہذا ہم نے نماز کی امامت کے لیے اپنے شعبہ کے فضلاء کے ایک گروپ کا انتخاب کیا ہے تاکہ مومنین کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے، اور ایک نماز سے دوسری باجماعت نماز کے درمیان کا وقفہ پندرہ منٹ سے زیادہ نہ ہو۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے زکوٰۃ فطرہ کے لیے باکسز روضہ مبارک کے اندر اور ما بین الحرمین میں رکھ دیئے ہیں تاکہ جمع ہونے والے فطرہ کو مستحق افراد میں تقسیم کیا جا سکے۔

کربلائی نے بتایا ہے کہ اس پرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کا مٹھائیوں، پھولوں، مبارک باد اور ماہ رمضان کے اعمال کی قبولیت کی دعاؤں کے ساتھ استقبال کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: