الکفیل دینی مدارس برائے طالبات کی طرف سے حفظِ قرآن کے مقابلہ (منابر النور) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے طالبات کی طرف سے حفظِ قرآن کے مقابلہ (منابر النور) کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ مقابلہ مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مدرسة فاطمة بنت أسد (عليها السلام) القرآنية کی سرپرستی میں منعقد ہو گا۔

اس مقابلہ کو متعدد زمرجات میں تقسیم کیا گیا ہے کہ جن میں پہلے تین پاروں کو حفظ کرنا، پہلے پانچ پاروں کو حفظ کرنا، اور پہلے دس پاروں کو حفظ کرنا شامل ہے۔

مقابلے میں شرکت کی خواہشمند طالبات سے (4-6) جون کو مذکورہ بالا مدرسہ میں انٹرویو لیا جائے گا کہ جس کا پتہ درج ذیل ہے:

حيّ الملحق/ شارع مستشفى الحسيني/ مركز الصدّيقة الطاهرة (عليها السلام)

اس مقابلے کی پہلی تین قاتحین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مالی انعامات کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ مقابلہ صرف طالبات اور خواتین کے لیے ہے۔

مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: (07602338401)۔

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: