شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے دوسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کی تیاری کے ضمن میں ایک ورثہ سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے دوسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کی تیاری کے ضمن میں دسویں صدی ہجری میں كربلاء کی تحاریک کے عنوان سے ایک ورثہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سمپوزیم شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ کربلا ہیریٹیج سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

کربلا ہیریٹیج سنٹر کے ڈاکٹر حیدر العزاوی نے کہا، "یہ سمپوزیم دوسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کی تیاری کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے سیمینارز کا حصہ ہے، جو کربلا کے دسویں صدی ہجری کے علماء و مشائخ کے علمی ورثے کے لیے وقف تھا۔"

انہوں نے کہا، "سمپوزیم میں دو مقالات پیش کئے گئے، جن میں سے پہلا کربلائی شاعر اور عالم(فضول البغدادي کے بارے میں تھا، جن کے مجموعے ترکی، عربی اور فارسی سمیت متعدد زبانوں میں چھپ چکے ہیں۔


انہوں نے مزید بتایا، "دوسری تحقیق دسویں صدی ہجری کی مشہور شخصیات میں سے ایک شیخ الكفعمي کی کتاب(رتق الفتوق في معرفة الفروق) کا خلاصہ تھی۔

انہوں نے کہا، "اس سمپوزیم کا مقصد محقیقن اور ماہرین تعلیم کے درمیان علمی ماحول اور علمی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اور انھیں اپنے تحقیقی و فکری مطالعات کو پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔"

اس موقع پر كلّية التربية المفتوحة کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سحر ناجی نے محققین کے لیے ایسے علمی و فکری فورمز کے انعقاد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: