العمید یونیورسٹی کی جانب سے نفسیاتی تناؤ سے نمٹنے اور یونیورسٹی کے طالب علم پر اس کے اثرات کے عنوان سے ایک تعلیمی سمپوزیم کا انعقاد

العمید یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن کی جانب سے نفسیاتی تناؤ سے نمٹنے اور یونیورسٹی کے طالب علم پر اس کے اثرات کے عنوان سے ایک فکری سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

جلدی امراض اور سائیکو تھراپی کے ماہر ڈاکٹر علی طارق العبودی نے کہا، " اس سمپوزیم میں ہم نے نفسیاتی تناؤ کے تصور، اس کی وجوہات و اسباب اور نفسیاتی دباؤ سے بچنے کے طریقوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا اور سب سے اہم نفسیاتی دفاع پر بات کی یعنی کہ نفسیاتی دباؤ سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے وہ طریقے جن کو استعمال کرتے ہوئے ایک طالب علم مختلف اقسام کے ذہنی و نفسیاتی دباؤ کے منفی اثرات سے بچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اس سمپوزیم کا مقصد نفسیاتی تناؤ کی اقسام اور ان کی وجوہات کو واضح کرنا ہے، تا کہ طلباء کو ذہنی تناء اور اس کا سبب بننے والے عوامل کے بارے میں آگاہی اور شعور دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "سمپوزیم کے اختتام پر اہم تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں اور خاص طور پر نفسیاتی تناؤ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء کے لیے نفسیاتی دباؤ سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے طریقوں پر سیمینار منعقد کرنےکی تجویز بھی پیش کی گئی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: