سربراہ قرآن علمی کمپلیکس: بابل گورنریٹ میں 10500 سے زیادہ طلباء سمر قرآنی کورسز میں شرکت کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے تصدیق کی ہے کہ بابل میں سمر قرآنی کورسز کے منصوبے میں دس ہزار سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز ڈاکٹر مشتاق العلی نے بابل میں قرآنی کورسز پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے لئے ان کورسز کے لئے مختص متعدد سائٹس کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا، "بابل گورنریٹ میں 10,500 سے زیادہ طلباء ان کورسز میں شرکت کر رہے ہیں۔ بابل گورنریٹ میں یہ منصوبہ قرآن علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے اور قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کا عملہ قرآنی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے منظم انداز میں کورسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ تمام لاجسٹک اور دیگر ضروری خدمات اور وسائل فراہم کر رہا ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس دورے کا مقصد کمپلیکس کے تیار کردہ منصوبوں کے مطابق پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور مربوط فکری قرآنی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ "

ملک کے (12) گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں (54,000) سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

سمرقرآن پروجیکٹ کی تمام خدمات (تعلیم، ریفرریشمنٹ اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف و انعامات اور ٹرانسپورٹ ) بلا معاوضہ ہیں اور اس پروگرام میں قرآنی و ثقافتی سرگرمیوں (حفظ، تلاوت، عقائد، فقہ، اخلاقیات اور سیرت) کے علاوہ تفریحی پروگرام بھی شامل ہیں، اورسمر قرآن پراجیکٹ کی یہ سرگرمیاں اور کورسز ہر محور کے مطابق خصوصی کیڈرز کے ذریعے منعقد کئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: