روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا موکب کاظمیہ میں زائرین کو چوبیس گھنٹے متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا موکب کاظمیہ میں امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آئے ہوئے زائرین کو چوبیس گھنٹے اپنی متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ موکب امام محمد تقی(ع) کے زائرین اور عزاداروں کو ٹھنڈا پانی اور کھانا پیش کر رہا ہے، اسی طرح کاظمیہ میں زائرین کے قیام کے لیے بھی موکب کی طرف سے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ کاظمیہ میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی موکب کے ارکان بھرپور کام کر رہے ہیں۔

اس موکب میں روضہ مبارک کے متعدد شعبہ جات کے ارکان شامل ہیں، کہ جو سب گزشتہ چار دن کاظمیہ میں زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں کہ جو اختتام زیارت تک جاری رہیں گی۔

کاظمیہ میں زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب کی طرف سے 10 منی بسز (کوسٹرز) بھی مختص کی گئی ہیں اور پانی کی چھوٹی بوتلوں والے (10,000) سے زیادہ کاٹنس فراہم کیے گئے ہیں۔ خدماتی شعبہ کے ارکان کاظمیہ میں برف کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور زائرین اور ماتمی جلوسوں کی آمد ورفت اور تنظیم میں بھی ہاتھ بٹا رہے ہیں جبکہ مضیف کا شعبہ زائرین کے لیے کھانا تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے موبائل اوون میں صمون (مخصوص روٹی) تیار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا موکب ہر سال کاظمیہ میں امام موسی کاظم(ع) اور اسی طرح امام محمد تقی(ع) کے ایام شہادت میں زائرین کو چوبیس گھنٹے اپنی متنوع خدمات فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: