شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور اور نائیجیریا کی سب سے بڑی لائبریری میں مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے نائیجیریا کی سب سے بڑی بین الاقوامی لائبریری کا دورہ کیا اور علمی و تحقیقی میدان میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سنٹر کے نائیجیریا میں کوارڈینیٹر شیخ محمد عبداللہ نے لائبریری کا دورہ کیا۔

سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے بتایا ہے کہ سنٹر کے کوآرڈینیٹر نے تاریخی علوم سے مختص سب سے بڑی بین الاقوامی لائبریری کا دورہ کیا اور لائبریری کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور مرکز اور لائبریری کے درمیان علمی تحقیق، سیمینارز اور مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد کے حوالے سے مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوآرڈینیٹر نے اس کے علاوہ نائجیریا میں متعدد علماء اور سرکاری حکام سے بھی ملاقات کی، اور انھیں مرکز کے کام اور افریقہ میں اس کی طرف سے کی جانے والی ثقافتی، مذہبی اور انسانی سرگرمیوں اور پروگراموں کے بارے میں بتایا۔

الشمری کے بتایا کہ تمام شخصیات نے افریقی معاشرے کے لیے مرکز کی جانب سے کی جانے والی عظیم کاوشوں کو سراہا گیا، مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: