زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنا ہمارا شرف ہے.....

ماتمی اور حسینی انجمنوں کی طرف سے سال بھر میں آنے والی مختلف مناسبات پر لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کی خدمات کو شمار نہیں کیا جا سکتا اور اسی کے ضمن میں ماتمی اور حسینی انکمنوں کی طرف سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی خدمت کرنا بھی ایک شرف ہے۔
امام حسین علیہ السلام کے شہر میں رہنے والوں پر امام حسین علیہ السلام کی اس جود و کرم پر کسی کو بھی تعجب اور شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ جو ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
دہشت گردوں کے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کی وجہ سے جو لوگ اپنے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر اور اپنی جان بچا کر امن کے شہروں میں آگئے ہیں ان افراد کے لئے ماتمی اور حسینی انجمنوں نے خدمت کرنا اپنے شرف سمجھا ہے اور خاص کر اہل بیت علیھم السلام کی سیرت پر چلتے ہوئے ان بے گھر افراد کی خدمت کرنا تاریخ کی اوراق پر نقش ہو جائے گا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے یہ کمیٹی کربلا شہر کے اندر اور کربلا سے باہر موجود امام بارگاہوں اور حسینیات میں روضہ مبارک کے مہمان خانہ کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کے لئے کھانا پکانا اور اس کو تقسیم کرنا اس خدمت کو اپنے لئے شرف سمجھتے ہیں۔ روضہ مبارک کی طرف سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی یہ کمیٹی تمام حسینیات اور امام بارگاہوں میں ان متاثرہ افراد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے غذائی مواد اور ضروریات زندگی کا سامان فراہم کر رہی ہے۔
الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے نے بعض امام بارگاہوں اور حسینیات میں خدمت کرنے والوں سے ملاقات کی کہ جن حسینیات میں سے ایک ہیئت قطیع الکفین کے نمائندے الحاج عبد الستار نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے شہر میں آنے والے افراد کی خدمت کرنا ہمارے لئے شرف اور عزت سے کم نہیں ہے اور ہم اپنے گھر اور ملازمت چھوڑ کر ان جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اور یہ بھی امام حسین علیہ السلام کے راستہ میں ایک خدمت انجام دینے کا راستہ ہے۔
عمارہ شہر کے رہنے والوں کی جانب سے ایک امام بارگاہ کے نمائندے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنا ہم نے اپنے بزرگوں کی میراث سے حاصل کیا ہے اور یہ ہمارے خون میں جاری و ساری ہے اور یہی میراث ہم اپنے بچوں کی طرف منتقل کریں گے۔
یہ بات واضح رہے کہ جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کہ جو اب تک دسیوں ہزار افراد کے لئے رہائش اور ان کی ضروریات زندگی کو پورا کر رہی ہے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے ہر قسم کی مدد کر رہی ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: