قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےگرمائی قرآنی کورسز کے اختتام پر(9000) سے زیادہ طلباء کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کے اختتام پر (اشبال الکفیل) بیچ کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے (9000) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔

گرمائی قرآنی کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر نگرانی منعقد کئے گئے تھے۔

مسجد کوفہ میں میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ احمد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، اعلی علمی و حوزوی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد قرآن کمپلیکس کے نائب سربراہ ڈاکٹر عبدالحسن عطیہ نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآنی علوم کی ضرورت اور بچوں کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "علمی کمپلیکس اپنی متعدد قرآنی تشکیلات و مراکز کے ذریعے فہم اور غور و فکر پر مبنی قرآنی ثقافت کو پھیلانے اور مضبوط قرآنی ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس کے علاوہ ہم بچوں اور جوانوں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات میں تلاوت اور حفظ قرآن کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔"

اس تقریب میں مسجد کوفہ کے جنتل سیکرٹریٹ کی جانب سے سید عادل ال یاسرینے خطاب کیا جس کے بعد قرآنی پروجیکٹ کے طلباء کی طرف سے (اشبال الکفیل) کا ترانہ اور (مستقبل کی نسل) کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کی گئی۔ تقریب کا اختتام موسم گرما کے قرآنی کورسز کے طلباء کی جانب سے منتظر امام مہدی علیہ السلام کی بیعت اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات پر چلنے کے عہد سے ہوا۔

واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے ملک کے (12) گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا گیا، جن میں (54,000) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔

سمرقرآن پروجیکٹ کی تمام خدمات (تعلیم، ریفرریشمنٹ اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف و انعامات اور ٹرانسپورٹ ) بلا معاوضہ تھیں اور اس پروگرام میں قرآنی و ثقافتی سرگرمیوں (حفظ، تلاوت، عقائد، فقہ، اخلاقیات اور سیرت) کے علاوہ تفریحی پروگرام بھی شامل تھے، اورسمر قرآن پراجیکٹ کی یہ سرگرمیاں اور کورسز ہر محور کے مطابق خصوصی کیڈرز کے ذریعے منعقد کئے گئے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: