روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے ادارے الکفیل وویمن ریڈیو کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیا الدین، شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عقیل ال یاسری، سینئرآفیشلز، نامورعلمی،ادبی اور ثقافتی شخصیات، میڈیا پرسنز، نور الحسن چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے وفد اور الکفیل وویمن ریڈیو کے عملے نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے قاری سید حیدر جلوخان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد شہداء وطن کے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیا الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الکفیل وویمن ریڈیو کے سٹاف کی خدمات اور جناب زینب سلام اللہ علیہا کے پیغام کو پھیلانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بیحد سراہا۔
تقریب کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیا الدین اور شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے الکفیل ریڈیو کے خواتین عملے، شہداء کے اہل خانہ اور الکفیل وویمن ریڈیو کی کامیابی میں فعال کردار ادا کرنے والوں کو اعزازات اور تحائف سے نوازا۔





















