مابین الحرمین ڈویژن نے محرم الحرام کے لیے مرتب کردہ سیکورٹی اور سروس پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن نے محرم الحرام 1445 ہجری کے لیے مرتب کردہ سیکورٹی اور سروس پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

مابین الحرمین ڈویژن کے انجینئر محمد مصطفیٰ شاکر التاویل نے کہا، "ہمارے عملے نے محرم الحرام 1445 ہجری کے لیے مرتب کردہ سیکورٹی اور سروس پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جس کی ابتداء مابین الحرمین عاشورائی و عزائئ مظاہر آویزاں کرنے سے کی گئی تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے ڈویژن کا عملہ زائرین کرام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مختلف طرح کی خدمات فراہم کرتا ہے۔"

انہوں نے اپنے سروس پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "ہمارے ڈویژن کا عملہ زائرین کرام کو مختلف طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوشیشیں کر رہا ہے۔ ہماری اہم ذمہ داریوں میں جلوسوں اور زائرین کرام میں ٹھنڈا پانی تقسیم کرنا، نماز کے لئے جگہوں کی تیاری اور نظم وضبط برقرار رکھنا، صفائی کا خیال رکھنا، عزائی جلوسوں اور زائرین کی نقل و حرکت میں نظم و ضبط اور آسانی پیدا کرنا اور زائرین کرام کے قیام کے لئے نئی جگہیں تیار کرنا شامل ہیں۔"

واضح رہے کہ موسم حزن و غم کی آمد کے ساتھ ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات عاشورائی و عزائئ مظاہر کو پھیلانے، عشرہ محرم و مراسم محرم کے احیاء اور زائرین سید الشہداء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: