شعبہ حسینی شعائر کا عشرۃ محرم کے جلوسوں کے لیے طے کردہ لائحہ عمل مکمل طور پر کامیاب رہا

’’شعبہ برائے حسینی شعائر، مواکب اور ہیئات در عراق و اسلامی دنیا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ عشرۃ محرم کے دوران برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے لیے ان کا طے شدہ لائحہ عمل مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید عقیل یاسری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ماہ محرم کے پہلے دن سے ہی عزائی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو شب عاشور تک جاری رہا، اس عرصہ کے دوران ماتمی جلوسوں کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے کے لیے ہمارے شعبہ کی طرف سے طے کیا ہوا لائحہ عمل مکمل طور پر کامیاب رہا اور ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ کے لیے بھی ہمارے شعبہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زیارت عاشوراء میں شریک عزائی اور خدماتی مواکب کی تعداد (2000) سے زیادہ ہے کہ جن کا تعلق عراق اور دیگر ممالک سے ہے، ہمارے شعبہ کے عملے نے ان تمام ایام میں ماتمی جلوسوں اور اہل مواکب کے لیے تمام تر وسائل اور خدمات کو بروے کار لائے رکھا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اس سال عزائی جلوسوں اور خدماتی مواکب کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا, ہمارے شعبہ کے عملہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مدد سے جلوسوں کی آمد و رفت کو منظم رکھا اور تمام مواکب کو ہر ممکن خدمات فراہم کیں۔

لائحہ عمل کے مطابق تمام جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوتے رہے اور پرسہ پیش کرنے کے بعد باب امام حسن(ع) سے باہر نکلتے اور پھر ما بین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچتے رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: