روضہ مبارک امام حسین(ع) سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع قنطرہ السلام کے علاقے سے شروع ہونے والے اس جلوس عزاء کے شرکاء شارع الجمہوریہ سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں داخل ہوئے جس کے بعد ما بین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچتے رہے اور پرسہ پیش کر کے باہر نکلتے رہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں "ركضة طويريج" کے جلوس کے داخل ہونے کے لئے چار دروازے اور باہر نکلنے کے لیے پانچ دروازے مختص کئے تھے تاکہ جلوس کا انعقاد منظم اور محفوظ انداز میں جاری رہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے پہلے سے تیار کردہ لائحہ عمل کے مطابق "ركضة طويريج" کی تیاریاں ہر حوالے سے مکمل لی تھیں اور اس لائحہ عمل کے نفاذ میں روضہ مبارک کے تمام شعبوں اور سینکڑوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔

































