ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سنیٹر نے مثنیٰ گورنریٹ کے یتیم بچوں کو طبی خدمات فراہم کیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سنیٹر ایتام اور مستحق خاندانوں کو مسلسل طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ دنوں سینٹر نےالمثنیٰ گورنریٹ سے آئے ہوئے شہداء کے خاندانوں اور یتیم بچوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔

ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سیٹر کے انتظامی بورڈ کے رکن اور ڈینٹسٹ ڈاکٹر معیاد زوائن نے کہا، "سنٹر نے مثنی گورنریٹ سے آئے ہوئے یتیم بچوں کو منہ اور دانتوں کی بیماریوں، ان کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے مفت طبی خدمات فراہم کی ہیں اور انہیں زبانی حفظان صحت کے اصولوں ماؤتھ واش اور ٹوتھ برش استعمال کرنے کا صحیح طریقہ سکھایا ہے۔ ہم نے ان بچوں کی میزبانی کرتے ہوئے انھیں کھانا بھی پیش کیا۔"

انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے ان بچوں کو بلامعاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں مثنی گورنریٹ سے سے ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سنیٹر تک لے پہنچانے کے انتظامات کئے تھے۔ روضہ مبارک کی جانب سے ان بچوں کے لئے ایک خصوصی پروگرام بھہ مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت ان بچوں نے کربلا کے مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا اور متعدد فکری و علمی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ "

انہوں نے کہا کہ " ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سیٹر یتیموں کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے، جن کی عمریں (6-12) سال کے درمیان ہیں، اور ہم اب تک ہزاروں یتیم بچوں کو طبی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔ ہمارا ڈینٹل سینٹر ملکی و غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ آرتھوڈانٹکس، اعصاب کے علاج، مسوڑھوں کی صفائی اور دیگر معاملات میں دیکھ بھال اور علاج میں مہارت رکھتا ہے۔"

ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سیٹر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انسانی ہمدردی کے تحت اپنائے گئے منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد یتیم بچوں کو طبی سہولیات اور علاج سمیت بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: