روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے امام علی سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذرا الشامی نے کہا، "مجلس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد زیارت عاشورا کی تلاوت کی گئی، اس کے بعد ریلیشنز اینڈ ایونٹس یونٹ کی انچارج سيدة رجاء علي نے امام زین العابدین علیہ السلام سے منسوب رسالة الحقوق جس میں بچے کا اس کی والدہ پر حق بھی شامل تھا،پر بات کی اور دور حاضر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا، "اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام کی حیات طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی اور امام علیہ السلام کی المناک شہادت کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔"
انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے بیسمینٹ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء میں خواتین اور زائرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔"