راہِ بہشت: انتہائی جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل نکلنے والے زائرین اربعین بصرہ پہنچ رہے ہیں

عراق کی انتہائی جنوبی علاقوں سے زائرین اربعین کربلا مقدسہ کی طرف پیدل بڑھ رہے ہیں۔

بصرہ گورنریٹ میں واقع عراق کے آخری جنوبی علاقے رأس البيشة سے زائرینِ اربعین نے گزشتہ چند دنوں سے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا ہے عمر رسیدہ مرد و خواتین اور بچوں و جوانوں پر مشتمل زائرین کی ایک بڑي تعداد الفاو اور أبي الخصيب کے علاقوں کو عبور کر کے بصرہ کے مرکز (منطقة ساحة) پہنچنا شروع ہو گئی ہے موسم کی شدت اور سخت گرمی کے باوجود زائرین اربعین مکمل جوش وخروش کے ساتھ سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر رہے ہیں۔

بصرہ گورنریٹ کے رہائشی شیخ جبار سویعدی نے بتایا ہے کہ زائرین کے پورے راستے کے دونوں طرف مواکب لگے ہوئے ہیں کہ جو زائرین کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں مواکب میں دن رات ٹھنڈا پانی، جوس، کھانا اور دیگر خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کرنے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں سے زائرین کا جمع غفیر آ چکا ہے اور امام حسین علیہ السلام کی راہ پر چلنے کا عہد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے وہ راہ کہ جسے امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال اور انصار نے اپنے خون سے تیار کیا۔

اس وقت رأس البيشة سے چلنے والے زائرین کی اکثریت بصرہ شہر میں پہنچ رہی ہے اور وہ یہاں سے تقریباً (500 کلومیٹر) کا فاصلہ پیدل طے کر کے کربلا پہنچیں گے۔

بصرہ گورنریٹ میں واقع عراق کے آخری جنوبی علاقے سے چلنے والے زائرین جیسے جیسے آگے بڑھتے جائیں گے راستے سے عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں کے لوگ بھی ان کے ساتھ ملتے جائيں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: