یہ کانفرنس روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی سپریم کمیشن برائے حلہ شہرِ امام حسن(ع) پروجیکٹ کی طرف سے اس عنوان کے تحت منعقد ہو رہی ہے: "امام حسن(ع) بیت نبویؐ کے وارث"
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، پھر شہداء اور علماء کرام کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حارث الداحی نے حاضرین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ہمیشہ اہل بیت(ع) اور خاص طور پر نبی(ص) کے نواسے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے معاملہ کے احیاء کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا، خدا اس کام کو انجام دینے والوں کو بہترین اجر سے نوازے، اور ہم سب کو خدا کے دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا کرے۔
کانفرنس میں بہت سی فکری اور ثقافتی تقریبات کے علاوہ امام حسن المجتبیٰ(ع) کی سیرت پر تحقیقی سیشنز بھی شامل ہیں۔




















